‘سوموار سے ملک بھر کے سرکاری اسپتال بند کر دیئے جائیں گے’

اسلام آباد: بیجنگ سے آنے والی فلائٹ میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آل ہیلتھ امپلائز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ سوموار سے ملک بھر کے سرکاری ہسپتال بند کر دیئے جائیں گے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پمز کی نجکاری کسی طور پر نہیں ہونے دیں گے، سیلیکٹڈ منسٹر کو لا کر ہمارے سر پر بیٹھا دیا گیا ہے، ہمارے مطالبات مانے جانے تک ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

اس موقع پر انہوں سوموار سے پمز کی او پی ڈی سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ بند کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے  پمزاسپتال میں ڈاکٹروں کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج سیاست نہیں کرنی مگر عوام اور حکومت سے کچھ کہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت ،تعلیم ،پانی اور گیس عوام کو مفت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کی بجائے بھاری بل جاری کئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں قوم کے مسیحاؤں کو بے دردی سے مارا پیٹا گیا، کل کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پمز ریفارمز بل اگر سینٹ میں آتا ہے تو ہم اسے پاس نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں