سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پہلا پولیس اسٹیشن قائم

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پہلا پولیس اسٹیشن قائم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عبّاس بُخاری نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس اسٹیشن قائم کر دیا جس کا افتتاح کل سید ذوالفقار بُخاری کریں گے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس اسٹیشن کے قیام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے کیونکہ سمندر پار پاکستانیوں کے اکثر مسائل ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے التواء کا شکار ہو جاتے ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کو زمین اور پراپرٹی کے مسائل کا اکثر سامنا رہتا ہے اور یہ پولیس اسٹیشن اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ مستقبل میں اس قسم کے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ہفت روزہ جریدے میں شائع رپورٹ من گھڑت اور جھوٹی ہے، حکومتی ترجمان

ذوالفقار بخاری نے کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔


متعلقہ خبریں