اپوزیشن کی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس

اپوزیشن نے منہ کی کھائی، تحریک عدم اعتماد واپس لے لی: قاسم سوری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اعتراض کے ساتھ واپس کردی گئی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن سے اس ضمن میں وضاحت مانگ لی ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کیے جانے والے اعتراض کے متعلق ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن سے وضاحت مانگی گئی ہے کہ وہ کون سے قواعد و ضوابط ہیں جن کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟

قاسم سوری بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بحال

ہم نیوز کے مطابق آئین پاکستان کے تحت تحریک عدم اعتماد پر کل ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی لیکن اب یہ ممکن نہیں ہوسکے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر اپوزیشن وضاحت جمع بھی کرادے تو ووٹنگ کے لیے مزید آئندہ سات دن درکار ہوں گے۔

 


متعلقہ خبریں