اب عوامی خوشحالی کی سیاست ہوگی، عثمان بزدار

اب عوامی خوشحالی کی سیاست ہوگی، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب تبدیلی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب صرف عوامی خوشحالی کی سیاست ہوگی۔

نئے پاکستان میں بدعنوانی اور بدعنوان عناصر کی گنجائش نہیں ہے۔ عثمان بزدار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن، صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر، گلریز افضل گوندل، فرخ ممتاز مانیکا، احمد شاہ کھگہ، ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ اور محمد ندیم قریشی سمیت دیگر شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب پنجاب کا کوئی کونہ بھی ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے اراکین اسمبلی سے مشاورت شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری ور انتشار کی سیاست اب دفن ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بین الاقوامی معیار کے مطابق انجینئرز کی تربیت کیلئے بڑا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق اس ملاقات کے دوران رکن پنجاب اسمبلی و چیف وہیب سید عباس علی شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری کو ارڈی نیشن سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں