مکران: مسافر کوچ کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


لسبیلہ: بلوچستان کے علاقے مکران میں کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 31  زخمی ہو گئے ہیں۔

لیویز زرائع کے مطابق مسافر کوچ اورماڑہ سے کراچی جارہی تھی کہ بدقسمتی سے بزی لک کے قریب بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جا گری جس میں چالیس مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق لاشوں وزخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے رواں سال مئی کے مہینے میں پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سدھو جا کے مقام پر الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔

حادثے کی وجہ اب تک کی تحقیات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آجانا سامنے آئی ہے تاہم اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن ہو گا۔

مسافر کوچ کے الٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں بھی پوسٹ مارٹم  کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں