آزاد کشمیر اور اسکردو سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے تین جھٹکے

earthquake

اسلام آباد: آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے آنے والے تین زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلوں کے جھٹکوں کے سبب شدید سردی میں بھی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 42 کلو میٹر تھی تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آزاد کشمیر: میرپور میں زلزلہ، دو منزلہ عمارت زمیں بوس

زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکے کوٹلی، میرپور آزاد کشمیر، ٹامیوالی، چکسواری اسلام گڑھ ڈڈیال، وادی نیلم، سیالکوٹ، اسکردو، سوہاوہ، شگر اور گلگت میں زیادہ محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے باعث لوگ زیادہ خوف و ہراس کا شکار ہوئے ہیں۔ سخت سردی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل کر کھلے علاقوں کی طرف آئی اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے توبہ استغفار میں مصروف رہی۔

اسکردو سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ڈی ایس ایل انٹرنیٹ کی سروس بھی جزوی طور پر معطل ہوئی ہے۔

میرپور زلزلہ، تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ متعلقہ ادارے زلزلے کے حوالے سے تفتیش و تحقیق میں مصروف ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔


متعلقہ خبریں