نیب نے بدعنوان عناصر سے چار ارب سے زائد رقم واپس نکلوا لی

فوٹو: فائل


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ملکی خزانے اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں سے چار ارب دس کروڑ سے زائد رقم واپس نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کروادی ہے۔

نیب لاہور کے دستاویزات کے مطابق چار سال کے دوران ایک سو اکاون کرپٹ افراد سے پلی بارگین کے ذریعے اربوں روپے واپس کے کر خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق نیب نے پچھلے چار سال کے دوران چار ارب دس کروڑ پچاسی لاکھ پندرہ ہزار بد عنوان عناصر سے نکلواکر خزانے میں جمع کرادیے۔

دستاویزات کے مطابق نیب لاہور نے2016 میں ستائیس کروڑ بیس لاکھ چھیاسٹھ ہزار تین سو نو روپے، 2017 میں ایک ارب بائیس کروڑ تین لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو تین روپے پلی بارگین کے تحت حاصل کیے۔

اسی طرح 2018 میں دو ارب تینتالیس کروڑ سینتیس لاکھ ایک ہزار دو سو اڑسٹھ اور 2019 کے پہلے چار ماہ میں اٹھارہ کروڑ تئیس لاکھ اٹھارہ ہزار خزانے مں جمع کروادیے۔

نیب کے مطابق پلی بارگین کرنے والوں میں کئی بڑی شخصیات کے قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے دست راست اکرام نوید نے پلی بارگین کے تحت چھتیس کروڑ بہتر لاکھ واپس کیے۔

اسی طرح  ماڈل ہاوسنگ سوسائٹی کے فرحان چیمہ سے پلی باگین کے تحت سینتالیس کروڑ بیس لاکھ سے زائد رقم حاصل کی گئی۔


متعلقہ خبریں