اسلام آباد: کورونا کے پیش نظر درگاہیں، مزارات 3 ہفتے کے لیے بند

شہریوں کیلیے خوشخبری: اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس متعارف

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہرکی تمام درگاہیں، مزارات 3 ہفتے کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے تمام جمز، ٹریننگ کیمپس وغیرہ بھی 3 ہفتے کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ بچوں کے لیے پلینگ ایریا کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا: پنجاب میں تمام مزارات کی بندش کا فیصلہ

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل صوبہ پنجاب میں تمام مزارات کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصلہ کرکے چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ کیے جانے والے فیصلے پر فی الفور عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

کورونا کا خوف، سعودی عرب میں تمام شاپنگ مالز، باغات اور ساحل سمندر بند

صوبہ پنجاب کے تمام مزارت کو آئندہ تین ہفتے تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔


متعلقہ خبریں