پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں کوروناوائرس کی صورتحال پرتشویش کا اظہار



اسلام آباد: پاکستان نے کرفیو کی وجہ خبریں نہ آنے کے سبب مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں کورونا وائرس کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے۔

صدرمملکت کے دورہ چین کے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دفترخارجہ نے بتایا کہ صدرمملکت کے دورہ چین میں دو معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کی قیادت کا باہمی اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے متعلق تازہ صورتحال پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ وائرس پر قابو پانے کےلیے وفاق اور صوبائی سطح پر متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت310 افراد کورنا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ دو ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد211 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق آج تین افراد میں کورونا کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔ مجموعی طور پر سکھر 151، کراچی 59 اورحیدرآباد میں 1 شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

پنجاب33، بلوچستان23 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں