کورونا وائرس کے متعلق سنسنی اور جھوٹ پھیلانےپر گرفتاری

کورونا وائرس کے متعلق سنسنی اور جھوٹ پھیلانےپرملزم گرفتار

ملزم فیصل اعوان


لاہور: پنجاب پولیس نے مہلک کوروناوائرس کے متعلق سنسنی اور جھوٹ پھیلانے کے الزام میں فیصل اعوان نامی نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے لاہور میں شاہدرہ کے علاقے جیا موسی میں مقیم فیملی میں کورونا وائرس کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

فیملی کے سربراہ جعفر نامی شخص نے پولیس کو نوجوان فیصل اعوان کے خلاف درخواست دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل اعوان نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور بے بنیاد افوہ سے علاقہ میں خوف و حراس پھیلا،۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1000 ہوگئی ہے جبکہ مہلک مرض سے اب تک سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، خیبر پختون خوا میں 78، گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔


متعلقہ خبریں