اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے موٹروے پر ہر قسم کی مسافر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہر قسم کی مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند کر دیا ہے۔ مال بردار، اشیائے خوردونوش اور تیل پہنچانے والی گاڑیوں کو کم عملے کے ساتھ سفر کی اجازت دی گئی ہے جبکہ نجی گاڑیوں کو دو افراد ہونے پر ہی سفر کی اجازت دی جائے گی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق نجی گاڑیوں کے سفر کرنے کی اجازت تسلی بخش ہونے کی وجہ سے بھی مشروط ہوگی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1102 ہو چکی ہے اور آٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور21 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس
جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 417، پنجاب میں323، بلوچستان میں131، خیبر پختونخوا121، گلگت بلتستان میں84، اسلام آباد میں 25جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔