پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1783 ہو گئی،23 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں کوروناوائرس کے سبب 23 ۱فراد ہلاک اور 1783 متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران9 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 651 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سندھ 566، خیبرپختونخوا میں 221 اور بلوچستان میں کورونا کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 142 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب  پنجاب میں 9 سندھ  7،، خیبرپختونخوا 5، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت نےکورونا سےتحفظ اور پھیلاؤ روکنےکا آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لگا سکےگی۔

بچوں کو اسکولوں یا اجتماعات میں بھیجنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ میتوں کی تدفین کا اختیار بھی حکومت کو ہوگا۔ کسی بھی وقت عوام کی اسکریننگ کی جاسکے گی اور کسی بھی احتیاطی تدابیرنہ اپنانے پردو ماہ قید ہوگی۔

سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن پر عمل در آمد کےلیے کراچی پولیس نے ایپ متعارف کرا دی ہے۔

حکام کے مطابق سٹیزن مانٹیرنگ ایپ سےشہریوں کی نقل و حرکت محدود کی جائے گی اور شہری ایک دن میں دو  مرتبہ سے زائد نقل وحرکت نہیں کرسکیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں پٹرول صرف صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ملے گا اور پمپس مالکان کو بوتلوں میں پٹرول دینے سے منع کردیا گیا ہے۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے۔ گلگت بلتستان، آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعینات ہیں اور تمام داخلی راستوں کی نگرانی کے لیے چوکیاں قائم ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز