عمران خان کو قائل کرنا شیخ رشید کے لیے امتحان ہو گا؟

عمران خان کو قائل کرنا شیخ رشید کے لیے امتحان ہو گا؟

اسلام آباد: عیدالفطر سے قبل پاکستان ریلوے نے 30 ٹرینیں چلانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ تیار کردہ منصوبے پر عمل درآمد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد شروع کردیا جائے گا۔

سندھ حکومت کا شیخ رشید کو ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آج پاکستان ریلوے کی جانب سے اس ضمن میں کی جانے والی تیاریوں کی بابت آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جو سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے بندش کا شکار ٹرینیں کب چلیں گی؟ کا فیصلہ آج کے اجلاس میں متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کے حوالے سے درپیش صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلانے یا نہ چلانے سے متعلق فیصلہ کرے گی جب کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیراعظم عمران خان کو ریلوے کی تیاریوں سے متعلق آگاہی دیں گے۔

’ اگر ٹرینیں کھلیں تو پھر کورونا کے ایک لاکھ سے اوپر کیسز ہو جائیں گے‘

ہم نیوز کو پاکستان ریلوے کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو اس بات پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں کہ وہ ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دیں۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ اجلاس میں سندھ اوربلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے ٹرینیں چلانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی۔

پاکستان ریلوے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹرینیں چلانے کا جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کے تحت ایک ٹرین کوئٹہ، چار کراچی اور باقی لاہورو پشاور کے لیے چلائی جائیں گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ تیار کردہ منصوبے کے تحت 15 اپ اور 15 ڈاوؤن ٹرینیں پورے ملک کے لیے چلائی جائیں گی۔

ٹرینیں چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا

ذرائع کے مطابق ہر ٹرین میں 60 فیصد مسافر سفر کرسکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں