شہباز شریف کے میڈیا ایڈوائزر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فائل فوٹو


 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے میڈیا ایڈوائزر بدر شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق بدرشہباز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

بدر شہباز نے لیگی رہنما عطا تارڑ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنا ٹیسٹ کروایا تھا۔ ن لیگی رہنما نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جو مجھ سے رابطے میں رہے ہیں، وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

عطا تارڑ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد شہبازشریف سمیت متعدد رہنماوں کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے جن میں سے بدرشہباز کاٹیسٹ مثبت آیا۔ انہوں نے اپوزیشن رہنما شہبازشریف کے ہمراہ عید نماز ادا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کوروناسے59ہزار151افرادمتاثر،1225 جاں بحق

سیکرٹری انفارمیشن پنجاب ن لیگ عظمی بخاری کے مطابق شہبازشریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ شاہین رضا پاکستان میں پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں