کراچی : لیاری میں ایک اور مخدوش عمارت کا انکشاف


کراچی : لیاری کے علاقے میں ایک اور مخدوش عمارت کا انکشاف ہوا ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے علامہ اقبال کالونی کلاکوٹ میں عمارت کو خالی کروانے کا کام جاری ہے۔

ایس بی سی اے کے مطابق عمارت کے خالی ہوتے ہی بلڈنگ کو گرانے کا کام شروع کیا جائیگا ۔ چار منزلہ عمارت میں آٹھ فلیٹ ہیں ۔ ایس بی سی اے حکام نے 2006 میں عمارت کو انتہائی مخدوش قرار دیا تھا ۔ چودہ سال سے عمارت پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی ۔ ہم نیوز نے گزشتہ روز عمارت کے خطرناک ہونے کی خبر نشر کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لیاری کے علاقے نیا آباد میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت میں 22 افراد جان بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے تھے۔اس سے قبل پانچ مارچ کو گلبہارکےعلاقے میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت میں 27 افراد لقمہ اجل بنے ۔

خیال رہے کہ ایس بی سی اے نے چند روز قبل خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری کی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق 422 خطرناک عمارتیں شہر کے 18 ٹاونز میں موجود ہیں۔ اولڈ سٹی ایریا میں 300 سے زائد خطرناک عمارتیں ہیں۔ ٹاون کے اعتبارسے صدر ٹاون 273 خطرناک عمارتوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ لیاری ٹاون میں 49 جبکہ لیاقت آباد میں 46 خستہ حال عمارتوں ہیں ۔

اسی طرح گلبرگ ٹاون میں10،جمشیدٹاون میں9،گلشن اقبال میں8,ملیرٹاون میں 6 اور نارتھ ناظم آباد میں 4 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سائٹ،اورنگی،بن قاسم،بلدیہ،کورنگی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بھی خطرناک عمارتیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:کراچی: ۔۔۔ پھر عمارت گری، چیخ گونجی اور  حادثہ ہو گیا


متعلقہ خبریں