پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام سے متعلق جائزہ لیا گیا جبکہ فلور ملز کو گندم ریلیز کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ سے گندم ریلیز کرنے اور قیمت مقرر کرنے کی منظوری لینے کا فیصلہ جبکہ منظوری کے بعد فلور ملز کو مقرر کردہ قیمت پر گندم فراہم کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائرموجود ہیں اور مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں استحکام کے لیے ہر ممکن آپشن کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا جبکہ پنجاب حکومت نے رواں سیزن کے دوران ریکارڈ گندم خریدی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح میں شامل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بجٹ میں کمزور طبقے کے تحفظ کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے، جامع منصوبہ بندی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا، ٹیکس ریلیف سے کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید رہ گیا ہے، سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا، ماضی میں صوبے کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا گیا۔


متعلقہ خبریں