‘وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے،


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے آگست میں ہونے والے انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

اسلام آباد میں لیگی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے انتخابات کی پری پول ریگنگ کو بند کرے۔امید کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھندلی کی مرتکب نہیں ہوگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت نے ترقی کی مثال قائم کردی۔ گلگت بلتستان میں مکمل طور پر امن قائم کیا گیا۔ ن لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا۔ امید رکھتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے۔ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان میں صاف شفاف انتخابات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق گلگت بلتستان کی حکمت عملی سب سے بہتر تھی۔ ہماری حکومت ختم ہوتے ہی کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں کمی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ‘حکومت ناکامیوں کے باعث کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے’

احسن اقبال نے کہا کہ  انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کردی ہے۔ پاکستان کی یونیورسٹیوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔ مطالبہ کرتا ہوں کہ یونیورسٹیوں کے فنڈز جلد از جلد جاری کیے جائیں۔

ن لیگی رہنما  رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت انتقام کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔  حمزہ شہباز کے ساتھ ہونیوالا ظلم ایک دن دم توڑے گا۔حکومت نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے۔ مافیا کی حکومت نے عام آدمی سے2وقت کی روٹی بھی چھین لی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت جانے والی ہے۔ مینڈیٹ لے کر آئیں گے اور آگے لے کر چلیں گے۔ حکومت کے جانے کے دن قریب آچکے ہیں۔ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات بدلیں گے تو 60 سے 70 لوگ دوسری طرف آجائیں گے۔ مائنس ون کی بات کہاں ہورہی ہے یہ بات وزیراعظم کومعلوم ہے۔ ملک کو دلدل سے نکالنا کسی ایک جماعت کا کام نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے ملنے والے ارکان وہی ہیں جو پچھلے سال بھی ملے تھے۔ ہمارے تو چند ارکان ملے ہیں ، وقت آئے گا کہ ان کے بہت ارکان ملیں گے۔ وزیراعظم عمران خان قومی یکجہتی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔


متعلقہ خبریں