مچھیانہ کالونی، دیہاتوں کو ملانے والا لکڑی کا عارضی رابطہ پل ختم


جھنگ: دریائے جہلم میں طغیانی کے باعث مچھیانہ کالونی کے مقام پر درجنوں دیہات کو آپس میں ملانے کے لیے قائم لکڑی کا عارضی رابطہ پل بھی ختم کر دیا گیا جس کے باعث مقامی لوگوں کو دریا عبور کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دور جدید میں بھی اٹھارہ ہزاری کے رہائشی دریا جہلم کو عبور کرنے کیلئے کشتیوں کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ مچھیانہ کالونی کے مقام پر پختہ رابطہ پل تو تعمیر نہ ہوسکا البتہ دریا میں طغیانی کے باعث لکڑی کا عارضی پل بھی ختم کردیا گیا ہے جسکے باعث مقامی لوگوں کو کشتی کے ذریعہ خطرات سے بھرپور سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں بہت مشکلات کا سامنا ہے اگر کشتی دوسری طرف ہوتی ہے تو مریضوں کو بھی انتظار کرنا پڑتا ہے۔

مریضوں اور خواتین سمیت سیکڑوں افراد روزانہ دریا عبور کرنے کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر ان کی یہ مشکل ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق  روزانہ کشتی پر مسافروں سمیت گاڑیاں اور سامان بھی لاد دیا جاتا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے۔ کیمرا ٹیم کے ساتھ رائے منیر اسد بھٹی ہم نیوز 18ہزاری جھنگ


متعلقہ خبریں