اپوزیشن ایک ہفتہ دھرنا دے استعفے پر غور شروع کر دوں گا، وزیراعظم

وزیر اعظم کی پولیو خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک ہفتہ دھرنا دے استعفے پر غور شروع کر دوں گا۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کر کے دیکھ لیں استعفی کسے دینا پڑتا ہے۔ تحریک انصاف نے 126 دن گزارے، یہ ایک ہفتہ نہیں گزار سکتے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار کر رہے ہیں، ان کے اپنے لوگ مستعفی نہیں ہوں گے۔ یہ اداروں سے جمہوری حکومت کو ہٹانے کی اپیلیں کر رہے ہیں۔ کیا یہ جمہوری تحریک ہے؟

سینیٹ الیکشن پر وزیراعظم نے کہا کہ کہ ایک ماہ پہلے ایوان بالا کے انتخابات کرائے جا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن سے جلد انتخابات کے لیے درخواست کریں گے۔

جس دن سے ہماری پارلیمنٹ شروع ہوئی ہے، اپوزیشن بولنے ہی نہیں دیتی، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ پر ووٹنگ کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، اس لیے سپریم کورٹ سے رہنمائی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیرون ملک جانا دکھ بھری کہانی ہے۔ انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے کوشش کریں گے مگر یہ نہیں کہہ سکتا کہ کتنی دیر لگے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کیلئے تیار ہیں، لیکن اپوزیشن کو اس میں دلچسپی نہیں۔


متعلقہ خبریں