آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

فوٹو: فائل


لاہور: آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت پانچ سال پورے کرے اور یہ سیاسی شہید نہ بنیں۔

پی ٹی آئی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی تین سالہ کارکردگی کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے تین سال میں کچھ نہیں ہوا تو آئندہ دو سال میں بھی کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں حکومت گرانا دو منٹ کا کام ہے لیکن ہارس ٹریڈنگ نہیں چاہتے ہیں۔

نوٹس پر اللہ کے سوا کسی سے معافی نہیں مانگوں گا، شاہد خاقان عباسی 

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف ٹوٹ نہیں رہی ہے بلکہ ٹوٹ چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین کا گروپ جتنا نظر آرہا ہے اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ موجود بہت سے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) تو نہیں ٹوٹی لیکن تحریک انصاف ضرور ٹوٹ گئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومتی کارکردگی کے باعث اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد کو عام انتخابات میں تحریک انصاف سے دوری اختیار کرنا پڑے گی۔

رمضان کے بعد پی ڈی ایم نئی حکمت عملی بنائے گی، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کا ہدف نہیں ہے اور نہ ہی پیپلزپارٹی سے کوئی رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ باپ سے ووٹ لینے پر جو مؤقف اپنایا وہ بالکل درست تھا۔


متعلقہ خبریں