کورونا کیسز کی مثبت شرح: ملتان میں 38 فیصد ہو گئی


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی مثبت شرح پورے ملک میں سب سے زیادہ ملتان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملتان میں مثبت شرح 38 فیصد ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 104 اموات

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارا لحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی مثبت  شرح 7.5  فیصد ہو گئی ہے جب کہ لاہور میں 7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بہاولپورمیں کورونا کیسزکی مثبت شرح 15 فیصد، فیصل آباد میں 11 فیصد،
راولپنڈی میں 9 فیصد اور گوجرانوالہ میں 7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گجرات میں کورونا کیسزکی مثبت شرح 4، جہلم میں 2 فیصد اور سندھ میں 10.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نئی دہلی: کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

اعداد و شما رکے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کیسز سے متاثرہ مریضوں کی شرح اموات بھی سندھ میں 1.6 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں کورونا کیسزکی مثبت شرح5 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ48 لاکھ سے بڑھ گئی

اس ضمن میں موصولہ اعداد و شمار کے مطابق مردان میں کورونا کیسزکی مثبت شرح7 فیصد،کوہاٹ میں 17 فیصد، اورکزئی میں 15 فیصد اور پشاورمیں 11 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں