کراچی: کورونا کیسز26فیصد سے بڑھ گئے

فوٹو: فائل


صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 26 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس اجلاس میں افسران کو پابندی پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات کر دی ہیں۔

صوبے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا تناسب 12.7 فیصد جبکہ کراچی میں 26.32 فیصد تک پہنچ گیا۔

جولائی میں کورونا سے 362 مریض جاں بحق ہوئے۔ سندھ کے ہسپتالوں میں وینٹ کے ساتھ 686 آئی سی یو بیڈز موجود ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلے۔ کمشنر اور آئی جی سندھ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ جو ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں، انہیں بھی بند کرائیں۔۔ جمعہ کو دوبارہ شہر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے سٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کر دی جس میں ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب اور اویس شاہ شامل ہیں۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے ہدایت کی کہ مارکیٹس کمیٹی کے چیئرمینز اور محکمہ زراعت کے افسران ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔

کراچی میں کوروناکیسزکی تعداد ڈھائی لاکھ سےتجاوزکرگئی ہے۔  کراچی میں مجموعی کیسزکی تعداد 2لاکھ 51 ہزار486 ہوگئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں