سپر ہیرو: یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ایک اور ویڈیو جاری


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع وشہدا کی مناسبت سے ایک اور ویڈیو ریلیز کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے ایک منٹ اور42 سیکنڈ کی ویڈیو کی ساتھ لکھا کہ راہ حق کےغازیوں، شہیدوں کوسلام۔ آئی ایس پی آر نے لکھا کہ  شہدائے پاکستان ہمارافخر ہیں۔

شہدا، غازیوں اوران سے جڑے تمام رشتوں کو سلام۔ ہمارے جوانوں کے اہلخانہ کا حوصلہ قابل تعریف ہے۔ غازیوں کا مشکل کے باوجود غیرمتزلزل عزم قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر نے27 اگست کو بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ ویڈیو کیساتھ لکھا تھا کہ شُہدا، غازیوں اوراُن سے جڑے تمام رِشتوں کو سلام۔ شُہدائے پاکستان ہمارا فَخر۔

خیال رہے کہ 6ستمبر کو یوم دفاع و شہدا منایا جاتا ہے۔ اس دن فوج کے تمام شہدا کے گھروں پر جاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر ہر سال اس دن کی مناسبت سے ویڈیوز جاری کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں