ماں بیٹی سے زیادتی کیس: خواتین نے ملزمان کی شناخت کر لی


لاہور:ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ متاثرہ خواتین نے جیل میں ملزمان کی شناخت کر لی ہے۔

شناخت پریڈ کاعمل مکمل ہونے پرعدالت نے ملزمان کی طلبی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 30 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملزمان پر 22اگست کو ماں بیٹی پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا تھا۔ خاتون کی مدعیت میں اجتماعی زیادتی اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ماں بیٹی نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ 22 اگست کی شب 11 بجے وہ صدر میں رہائش پذیر اپنی بہن کے گھر جانے کے لیے میلسی سے لاہور پہنچی تھیں۔  بیان کے مطابق وہ دوسری مرتبہ لاہور آئی تھیں اس لیے راستوں سے واقف نہیں تھیں۔

ٹھوکر نیاز بیگ پر بس سے اترنے کے بعد ان کی رکشہ ڈرائیور عمر سے بات ہوئی جس میں 300 روپے کرایہ طے ہوا جس کے بعد رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھی منصب کو بھی ساتھ بٹھا لیا۔

متاثرہ ماں بیٹی نے بیان میں کہا ہے کہ وہ دونوں انہیں ایک ویران جگہ لے گئے جہاں گن پوائنٹ پر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے ملزمان کے ہاتھ جوڑے، ماں نے بتایا کہ اس کی بیٹی حافظ قرآن ہے جب کہ بیٹی نے دہائی دی کہ والدہ دل کی مریضہ ہیں لیکن ملزمان نے ایک نہ سنی اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔


متعلقہ خبریں