دبئی:ملازمت سے نکالا جانیوالا پاکستانی کروڑ پتی بن گیا


راجہ وجاہت دبئی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے ہی والا تھا کہ اس کے دوست کا ٹیلیفون آیا جس نے بتایا کہ وہ کروڑ پتی بن چکا ہے۔

دوست نے راجہ وجاہت کو بتایا کہ تم نے قرعہ اندازی میں10 لاکھ درہم(272,000 ڈالر)جیتے ہیں جو کہ پاکستانی روپوں میں4 کروڑ73 لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔

دبئی میں ایک لاجسٹک کمپنی کے سابق اکاؤنٹ منیجر وجاہت کو دو ماہ قبل ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔ 31 سالہ شخص نے ہفتے کے روز عرب نیوز کو بتایا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہا تھا جب اس کے دوست کا فون آیا۔

میں اپنے ایک رشتہ دار کی طرف سے موصول ہونے والی کال سننا نہیں چاہتا تھا اور اسے بار بار کاٹ رہا تھا۔ جب اس نے فون کرنا بند نہیں کیا تو میں نے اس کی کال اٹھا لی۔

اس نے کہا کہ ہم نے جس لاٹری کے ٹکٹ ایک ساتھ خریدے تھے، ان میں سے ایک کے چھ میں سے پانچ اعداد میچ کر گئے ہیں۔ مہزوز لاٹری کے حکام  نے وجاہت کو اپنی 40 ویں ہفتہ وار قرعہ اندازی کا 14 واں کروڑ پتی قرار دیا جس میں وہ گزشتہ دو سالوں سے حصہ لے رہے تھے۔

وجاہت نے کہا کہ میں ہر ہفتے مہزوز میں شرکت کرتا ہوں۔ جب میں نے اسکرین پر جیتنے والے نمبر دیکھے تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ “میں نے اپنے نمبروں سے ان کی کراس چیکنگ کی، لیکن مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔”

قرعہ اندازی جیتنے والے پاکستانی کا کہنا تھا کہ  آپ نہیں جانتے کہ قسمت کب مہربان ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گھر تعمیر کرنے اور آزاد کشمیر میں اپنے آبائی شہر باغ میں ایک سپر مارکیٹ کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر رقم پاکستان جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بقیہ رقم سے انہیں دبئی میں ایک ریستوران بنانے میں مدد ملے گی جہاں وہ گزشتہ سات سالوں سے رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے مستقبل کے بارے میں بے چین تھا اورملازمت کی تلاش میں تھا۔ لیکن اب مجھے دیکھو. میں چند منٹوں میں ایک خوش قسمت آدمی بن گیا ہوں۔


متعلقہ خبریں