مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر منتخب


مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا انوار الحق نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔

لاہورمیں وفاق المدارس العربیہ سیمینار میں مولانا فضل الرحمن نے مفتی تقی عثمانی کا نام صدارت کے لیے تجویز کیا۔

مفتی تقی عثمانی نے  پنجاب بورڈ سے فاضل عربی کی تعلیم حاصل کی اور درس نظامی سے فارغ ہونے کے بعد کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی کی سند حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ

وہ 44 سے زائد کتابوں کے مصنف اور ’البلاغ‘ نامی جریدے کے مدیر بھی ہیں جو اردو اور انگریزی میں شائع ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے سنہ 1981 فیڈرل شریعت کورٹ میں جج کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ پاکستان میں اسلامی بینکنگ کا نظام متعارف کرانے میں بھی ان کا بنیادی کرداررہا ہے۔

ان کی پیدائش اکتوبر سنہ 1943 میں ہوئی تھی اور وہ دارالعلوم کراچی میں حدیث اور فقہ بھی پڑھاتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں