خاتون کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا سرکاری افسر گرفتار

فائل فوٹو


ملتان: ایف آئی اے نے میپکو کی ملازم خاتون افسر کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ڈائریکٹر سہیل افضل کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم نے ہائیکورٹ ملتان بینچ سے ضمانت لے رکھی تھی جو آج منسوخ کر دی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے ملزم کو عدالت سے حراست میں لیا۔

ہم نیوز کو ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر خاتون افسر کے موبائل سے ڈیٹا چوری کرنے کا الزام تھا۔ سائبرکرائم نے 27 جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا۔

ملزم نے ہائیکورٹ ملتان بینچ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔ ملزم کو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل افضل کو کل جسمانی ریمانڈ کیلئےعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سائبرکرمنلز بہت زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے رواں سال کے خواتین کو حراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں