وزیراعظم عمران خان کا نومبر میں دورہ ترکی متوقع


وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ نومبر میں دورہ ترکی متوقع ہے۔ دورے کی حمتی تاریخ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے میں وفاقی وزرا اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد بھی ترکی جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم تذویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

پاکستان اور ترکی کے مابین آزاد تجارت، سیاحت کے شعبوں معاہدات کا امکان ہے۔ دفاعی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدات پر بھی دستخط متوقع ہیں۔ دونوں ممالک میں دہری شہریت کو تسلیم کرنے کے دوطرفہ معاہدے پر بھی دستخط کا امکان۔


متعلقہ خبریں