اب سچی جھوٹی خبر کا فرق کرنا مشکل ہے، فواد چودھری


وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پہلےادوارمیں خبرکا ملنامشکل تھا، اب سچی اورجھوٹی کا فرق مشکل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز اہم مسئلہ ہے، پنڈورا لیکس کے متعلق بھی ایک خبرغلط چلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے تصدیق ضروری ہے۔ خبرکو پھیلانے کے ذرائع بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔

نورمقدم قتل کیس کو بھارتی چینلز نے منفی انداز میں بیان کیا۔ لاہورگریٹر اقبال پارک کے واقعے کوبھی بھارت نے منفی انداز میں بیان کی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت نے پراپیگنڈا کیا کہ پاکستان خواتین کے حوالے سے غیرمحفوظ ہے۔ اصل اورجعلی خبرکی پہچان بہت ضروری ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح سےٹیکنالوجی میں اضافہ ہوا،فیک نیوزکوسمجھنا ضروری ہے۔ خبر دینےوالےکی تربیت بہت ضروری ہے۔ بھارت کی ویب نیوز پاکستان کے خلاف جعلی نیوز بنانے میں سرگرم عمل ہے۔

 


متعلقہ خبریں