پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس 17 نومبر بدھ کو طلب کر لیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشترکہ اجلاس کے حوالے سے اہم صلاح مشورہ ہوا۔ صلاح  مشورہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کے مابین ہوا۔


متعلقہ خبریں