پی ٹی آئی کی سی ای سی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب

پی ٹی آئی کی سی ای سی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

حکومت ریکوڈک منصوبے کا تمام مالیاتی بوجھ خود اٹھائے گی، وزیراعظم

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر سوا 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا بھی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر طلب کیے جانے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ اجلاس سہ پہر پونے دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طلب کردہ اجلاس میں وزیراعظم ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت منی بجٹ پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔


متعلقہ خبریں