کراچی والوں کیلئے خوشخبری: اورنج لائن منصوبے کی 49 بسیں شہر قائد پہنچ گئیں

کراچی والوں کیلئے خوشخبری: اورنج لائن منصوبے کی 49 بسیں شہر قائد پہنچ گئیں

کراچی: اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے کی بسیں بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ حکام کے مطابق 49 بسیں لے کر بحری جہاز لی وان کراچی پورٹ کی برتھ 11 پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کی کراچی کیلئے 3گزارشات: ہزاروں ایئرکنڈیشن بسیں منگوائیں، وزیراعلیٰ کو طریقہ بھی بتادیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین سے کراچی پہنچنے والی بسیں کل جہاز سے بندرگاہ پر منتقل کردی جائیں گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے اہل کراچی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ باقی بسیں بھی آئندہ ایک ماہ کے اندر کراچی پہنچ جائیں گی۔

سندھ: ماحول دوست بائیو گیس پر مبنی بسیں لانے کا فیصلہ

Congratulations Karachi. Complete fleet of Orange Line BRT ( Abdul Sattar Edhi Line ) and 49 busses ( first phase ) for Intra district people’s Bus service reached karachi port. Remaining buses are on way which will reach in different phases within one month.

شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اورنج لائن بی آر ٹی (عبدالستار ایدھی لائن) کی بسوں کا مکمل بیڑا کراچی پہنچ گیا ہے۔

کراچی والوں کا طویل انتظار ختم، گرین لائن بس کا پہیہ چل پڑا

انہوں ںے کہا ہے کہ باقی بسیں راستے میں ہیں جو آئندہ ایک ماہ کے دوران مختلف مراحل میں کراچی پہنچ جائیں گی۔

کراچی میں کتنی بسیں ہیں؟

واضح رہے کہ کراچی اورنج لائن کے لیے بسیں چین سے منگوائی گئیں، انٹرا بس پراجیکٹ کے لیے کل 240 بسیں منگوائی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں