کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ، پی ٹی آئی کا 10 رکنی وفد شرکت کرے گا


کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ، عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا دس رکنی وفد نماز جنازہ میں شرکت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر، شبلی فراز، اسد قیصر وفد کا حصہ ہوں گے، مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد الرحمان کی بھی آمد، جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئیں۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان سے لاپتہ ہو گیا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کا حادثہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پیش آیا۔ شہدا میں بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔

بریگیڈیئر امجد حنیف کی بطور میجر جنرل ترقی کی منظوری ہو چکی تھی۔


متعلقہ خبریں