سرکاری محکموں کو بہتر کرنا ہے تو اعلیٰ تعلیم پر خرچ کرنا ہوگا، ڈاکٹر شائستہ سہیل


ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا ہے کہ تمام خدماتی شعبوں اور سرکاری محکموں کا معیار بہتر بنانا ہے تو اعلیٰ تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

اسلام آباد میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(یوایس ایڈ) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی نظام کو مضبوط بنا کرتمام متعلقہ شعبوں میں مہارت اور قیادت کا ایک کیڈر تیار کر سکتے ہیں تاہم مختلف شعبہ جات کی موٴثر طریقے سے رہنمائی کرنے کے لیے، یونیورسٹی کے ڈینز کے پاس حکمتِ عملی ہونی چاہیے۔

یو ایس ایڈ کے نمائندوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کے بعد آن لائن سیشنز ہوں گے جہاں ڈینز طلبہ کی کامیابی کو یقینی بنانے اور نتائج کو موٴثر بنانے کے لیے اسٹریٹجک منصوبے تیار کریں گے۔

19 ملین ڈالر کی مالی اعانت سے چلنے والے پروگرام میں ملک بھر میں پائیدار اعلیٰ تعلیم کی اصلاحات متعارف کرانے کے لیے سٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے سرکاری جامعات کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں