واضح کہتا ہوں ارشد شریف کیخلاف بہیمانہ فعل میں میرا کوئی دخل نہیں،سلمان اقبال


نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال نے کہا ہے کہ واضح کہتا ہوں کہ میرے بھائی ارشد شریف کیخلاف بہیمانہ فعل میں میرا کوئی دخل نہیں۔

ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنےبھائی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل سے شدید صدمے اور شکستہ دل ہوں، ان کے قتل سے شکستہ دل کی کیفیت الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، ان کی وفات پورے پاکستان اور عالمی سطح پرصحافت کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔

سلمان اقبال نے کہا کہ ارشد شریف کے اہلخانہ اورتمام سوگوار ان کیساتھ ہوں، اپنےکیریئرکےآغازسےابتک ہمیشہ اپنے لوگوں کا خیال رکھا جس کے وہ گواہ ہیں، پاکستان میں صحافی بننا آسان نہیں، میری پوری نیوزٹیم کواکثرمختلف خطرات کا سامنا رہتا ہے جسے کم کرنا میرا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نےکئی ساتھیوں کوکھویا،میں نے آج تک ان ساتھیوں کےخاندانوں کی کفالت جاری رکھی ہوئی ہے،جانتا تھا ارشد شریف کو جن خطرات کا سامنا تھا وہ حقائق پرمبنی تھے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد نے  حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں سے حفاظت کی اپیل کی، حکومت نے تحفظ دینے کے بجائے ارشد کیخلاف بغاوت کےمقدمات کا انبارلگا دیا،ارشد کیخلاف متعدد ایف آئی آرزکاٹی گئیں، گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں نے ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پرمجبورکیا، بحیثیت دوست اورساتھی ارشد شریف کے پاکستان چھوڑنےکے فیصلے کا ساتھ دیا دفترمعمول کے مطابق ہمارےدفترنےارشدشریف کیلئےسفری انتظامات کیے۔دوست ساتھی کی مدد کرنا کب سے جرم ہے؟

سلمان اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سےمیرےخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے،حکومت نےمجھے کبھی سونےکا اسمگلریا اسلحےکا سودا گرسمیت دیگرالزامات لگائے،میرے خلاف مہم کا آغاز مریم نوازنے کیا، وزرا نے ابھی بھی جاری رکھی ہوئی ہے،حکومت نےایف بی آر،ایف آئی اے،پیمرا،ایس ای سی پی کو میرے خلاف ہتھیاربنایا،مجھ پرمتعدد ایف آئی آرز،وارنٹ گرفتاری اورغداری کےمقدمےبنائےگئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےصحافیوں پرمقدمات اورظلم وستم نےتشویش میں ڈال دیا،حکومتی اقدامات کی وجہ سے6ماہ سےپاکستان نہیں آسکا،وزیرداخلہ کےارشدشریف کےقتل سےمتعلق مجھ پرالزامات بےبنیادہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ مجھ پرلگائےگئےبےالزامات میرےخلاف منظم مہم کاتسلسل ہیں،،
مجھےدکھ اورصدمہ ہےکہ ارشدشریف کےقتل پرابھی تک کوئی تحقیقات کےبجائےحکومت پریس کانفرنسزکرکےکاحصہبنارہی ہے،ارشدشریف کی موت پرحکومت جوسیاست کررہی ہےوہ ایک مکر وہ فعل ہے۔

 


متعلقہ خبریں