شیخ رشید کی گرفتاری، عمران خان کی مذمت


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں کبھی اتنی متعصبانہ حکومت نہیں آئی اور کیا ملک عوام کے احتجاج کا متحمل ہو سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو پہلے ہی معاشی دیوالیہ کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتار


متعلقہ خبریں