شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان ٹیلی ویژن میں تین کروڑ 80 لاکھ روپے کی مبینہ بدعنوانی کی پاداش میں ٹیلی ویژن میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری پی ٹی وی کریشن کیس میں حاصل کیے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی وی کے طور پر شاہد مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا۔ اس معاہدے سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

معاملے کی چھان بین کرنے والے تفتیشی آفسیر کاشف ریاض اعوان کی درخوست پر سینیر سول جج عامر عزیز نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف ایف آئی اے کے پاس گرفتاری کے لیے کثیر ثبوت موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں