عمران خان بلٹ پروف جیکٹس کے حصار میں لاہو ہائی کورٹ پہنچے


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ پیشی پر غیر معمولی سیکیورٹی دیکھنے میں آئی۔

میڈیا میں دیکھائی جانے والے فوٹیجیز میں عمران خان کے سر کو سیاہ رنگ کی بلٹ پروف جیکٹ سے ڈھکا گیا تھا۔ جبکہ زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ تک عمران خان کی گاڑی کے شیشے کے سامنے بھی گارڈز نے بلٹ پروف جیکٹ رکھ دی ۔

منگل کے روز توشہ خانہ کیس میں عمران خان لاہور ہائی کورٹ کے لئے زمان پارک سے نکلے تو انکے ہمراہ کارکنان کی کثیر تعداد بھی عدالت پہنچی۔

عمران خان گاڑی سے باہر آنے کے بعد اپنی ذاتی سیکیورٹی کی حصار میں عدالت پہنچے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے گارڈز نے  کسی بھی ممکنہ حملے سے بچنے کے لئے ان کے اطراف بلٹ پروف جیکٹس اٹھا رکھی تھیں۔


متعلقہ خبریں