92 ورلڈ کپ فتح پر گورے پوچھتے تھے، یہ ’’رمضان‘‘ کون ہے؟، مشتاق احمد

سری لنکا مشتاق احمد کو بالنگ کوچ بنانے کا خواہشمند | urduhumnews.wpengine.com

ہم نیوز کے پروگرام ’’ رمضان اور ہم‘‘ میں بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے 1992 ورلڈ کپ کی جیت پر ایک دلچسپ تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 92 ورلڈکپ رمضان کے مہینے میں ہوا، فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سمیت شائقین بھی یہی کہہ رہے تھے کہ یہ جیت ’’ رمضان‘‘ کی وجہ سے ہوئی ہے، جس پر انگلش کھلاڑی پوچھنے لگ گئے کہ ’’ یہ رمضان کون ہے؟‘‘

مشاق احمد نے کہا کہ گورے کرکٹر پوچھتے تھے کہ ٹیم کے سب کھلاڑیوں کی نام جانتے ہیں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جس کا نام رمضان ہو۔ بعد میں انگلش کھلاڑیوں کو رمضان سے متعلق بتانے پر بہت دلچسپ صورتحال بنی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رمضان کے مہینے کی برکات 92 ورلڈکپ کے دوران شامل حال تھیں۔ تمام قوم مقدس مہینے میں اپنی ٹیم کے لئے دعا گو تھی۔ ہر کھلاڑی نے اپنی فیملیز کو ورلڈ کپ کی جیت کے لئے خصوصی دعا کا کہتا تھا۔


متعلقہ خبریں