سپریم کورٹ نے ادویات رجسٹرڈ نہ کرنے پر ڈریپ سے جواب طلب کرلیا


لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) سے ادویات کو رجسٹرڈ نہ کرنے پر جواب طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹرسلمان کاظمی نے پیش ہوکر بتایا کہ مارکیٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مہنگی ادویات میسر ہیں۔

ڈاکٹر سلمان کاظمی نے انکشاف کیا کہ 41 ادویات رجسٹریشن کی منتظر ہیں۔

سیکریٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹرسلمان کاظمی  نے عدالت عظمیٰ کے روبرو دعویٰ کیا کہ ادویات رجسٹرڈ ہونے سے سرکاری اسپتالوں میں مہنگی ادویات مفت دستیاب ہوں گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ادویات کی رجسٹریشن نہ کرنے پر ڈرگ ریکولیٹری اتھارٹی پاکستان سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت عظمیٰ کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہوررجسٹری میں ادویات کورجسٹرڈ نہ کرنے پرازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔


متعلقہ خبریں