کراچی میں موسم سہانا ہوگیا

ملک کے مختلف مقامات پر بارش، نیلم، تاؤ بٹ، پاراچنار میں برفباری

کراچی: شہرقائد میں آج مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے جو ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بروز جمعرات) مون سون سے قبل بارش کا ایک سسٹم شہر میں داخل ہوا ہے۔ اس سسٹم کی بدولت ہی کئی علاقوں سے ہلکی پھوار کی اطلاع ملی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش زیادہ تیز اورشدید نہیں ہوگی لیکن گرج چمک ہونے کا امکان ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ جولائی اور اگست کے مہینوں میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔

ہم نیوز کے مطابق صبح سے شہرکی فضاؤں پہ کالے بادلوں کا راج ہے، مطلع ابرآلود ہے اور موسم سہانا ہوگیا ہے جس سے سخت گرمی اور حبس کے ستائے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق روشینوں کے شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج  37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ ہوا بھی 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہے۔ 


متعلقہ خبریں