مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے


مالاکنڈ: مالاکنڈ اورمردان میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اتوار کے روز آنے والے زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ اور اس کے گرد و نواح  کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

میٹ آفس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 میگنیٹِوڈ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پاک، افغان، تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

میٹ آفس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 93 کلو میٹر تھی۔

زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

عوام الناس میں زلزلے کے جھٹکے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

تین اکتوبرکو بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔


متعلقہ خبریں