شہباز شریف سے نواز شریف اور اہلخانہ کی ملاقات


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف سے میاں نواز شریف اور اہلخانہ کی ملاقات ختم ہوگئی۔ نیب ترجمان کے مطابق دفتر میں ہونے والی ملاقات سوا گھنٹے جاری رہی۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پہنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کے لیے میاں نواز شریف دیگر اہلخانہ کے ہمراہ آئے تھے اور ملاقات بھی سابق وزیراعظم کی خواہش پر کرائی گئی۔

پی ایم ایل (ن) کی قانونی ٹیم نے  شہباز شریف سے ملاقات کے لیے چئیرمین نیب کو درخواست دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں بھائیوں میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

میاں شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی شامل تھے۔

ہم نیوز کے مطابق میاں نواز شریف اوران کے اہل خانہ کو سخت سیکیورٹی میں نیب دفتر سے روانہ کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سیاسی امور اورقانونی نکات پر بھی گفتگو ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نواز شریف اور دیگر اہلخانہ جاتی امرا سے آئے تھے۔


متعلقہ خبریں