نئی حکومت: 18 ویں ترمیم کو شدید خطرات 

عمران خان کی حکومت میں 18 ویں ترمیم کو شدید خطرات ہیں |humnews.pk

کراچی: وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں 18 ویں ترمیم کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر فیصل واوڈا پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  18 ویں ترمیم پر فیصل واوڈا کی گفتگو آئین شکنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو کے گزشتہ روز دیئے گئے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری قوتوں سے بھی جمہوریت کو خطرات ہیں اور فیصل واوڈا کا لب و لہجہ جمہور سے زیادہ آمریت کی ترجمانی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کو عدالت دہری شہریت کیس میں طلب کر رہی ہے لیکن وہ جانے کو تیار نہیں۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا مینڈیٹ سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیں گے۔

ان کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے لیے اضافی پانی کی بات کی تو وفاقی وزرا دھمکیاں دینے لگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا پانی بچانے کے حوالے سے کینال لائننگ کے کام کوئی مثال نہیں ملتی۔


متعلقہ خبریں