جعلی اکاؤنٹس کے بعد گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن بھی شروع


کراچی: سیاسی افق پر جعلی اکاؤنٹس کی گونج تو آپ نے بھی سنی ہوگی لیکن گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی داستان شاید ہی کبھی سنی ہو۔

کراچی میں ایک ایسے بزرگ بھی رہتے ہیں جن کے نام پر دو ہزار سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

82 سالہ سابق جج میاں سکندرحیات کے نام پر کراچی میں 2200 سے زائد گاڑیاں رجسٹر کرائی گئی ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر سے ہم نیوز کے نمائندے ساجد اعوان کے مطابق ریٹائرڈ جج کی ملکیت میں صرف ایک گاڑی ہے ایکسائز ڈپارٹمنٹ ریکارڈ کے مطابق ان کے نام پر 2224 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

اس معاملے کی حقیقت اس وقت سامنے آئی جب میاں سکندرحیات کو ایک ایسی گاڑی کا ای چلان موصول ہوا جو ان کی تھی ہی نہیں۔

سابق جج صاحب کے وکیل میاں ظفرنے ہم نیوز کوبتایا کہ میرے موکل کو کچھ دن پہلے ایک چالان موصول ہوا جو ان کےنام پرہی نہیں تھی، ایکسائیز ڈپارٹمنٹ سےرابطہ کیا تو پتہ چلاکہ اس کے نام پر 2224 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

ان کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم  کورٹ نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکٹیشن سے جواب طلب کرلیا ہے اور ایکسائیز اینڈ ٹیکٹیشن ڈپارٹمنٹ سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں