سرائیکی ثقافتی تہوار ، تصویر کہانی


سرائیکی زبان جہاں اپنے لہجے اور مٹھاس کی وجہ سے مشہور ہے وہاں اس خطے کی ثقافت بھی اپنی رنگا رنگ پہلوئوں کی وجہ سے  دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہے۔آج پاکستان بھرکے مختلف شہروں میں سرائیکی ثقافتی تہوارمنایا گیا۔ہر سال 6مارچ کو  یہ دن نیلی اجرک کو بطور ثقافتی اظہاراپنانے کے طور پر گزشتہ چند برس سے منایا جارہاہے۔  یہ دن منانے والے کہتے ہیں کہ اس تہوار کو یاد گاربنانے کا مقصد  جہاں پاکستان میں بسنے والے کروڑوں سرائیکیوں کا اپنے علاقائی کلچرکو  فروغ دینا ہے وہاں دنیا بھر کو یہ بتانابھی مقصود  ہے کہ سرائیکی دھرتی کے لوگ اپنے پیارےوطن  پاکستان سے بے حد پیارکرتے ہیں ۔ مختلف شہروں میں منائے گئے اس تہوار کی تصویری جھلکیاں

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نکالی گئی ریلی کا منظر ۔ لوگوں نے نہ صرف اپنے گلے میں نیلی اجرک ڈالی بلکہ اپنے اونٹ کوبھی نیلے رنگوں سے مزین کیا

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا ثقافتی تہوار پر ایک انداز

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ کیک کاٹ کر تہوار کو یاد گار بنا رہے ہیں

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نکالی گئی ریلی کا منظر

رحیم یار خان میں خواتین وکلا سرائیکی ثقافتی تہوار کے موقع پر

ڈیرہ اسماعیل خان میں سرائیکی شاعروں اور ادیبوں کا ثقافتی اظہار

ڈیرہ اسماعیل خان میں سرائیکی شاعروں اور ادیبوں کا ثقافتی اظہار

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سرائیکی علاقے کے طلبہ کی طرف سے بلیوپاٹری کی نمائش

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سرائیکی علاقے کے طلبہ کی طرف سے کھچوروں کے پتوں اور پیش سے بنی اشیا  کی نمائش

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سرائیکی علاقے کے طلبہ کی طرف سے کھچوروں کے پتوں اور پیش سے بنی اشیا  کی نمائش

ملتان میں سماجی وثقافتی تنظیموں اور شہریوں نے ریلی نکالی

ملتان میں سماجی وثقافتی تنظیموں اور شہریوں نےریلی نکالی

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلبہ ثقافتی تہوار پر

ملتان میں فنکار سرائیکی ثقافتی تہوار پر فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے

لیاقت پور میں سرائیکی شعرا ثقافتی تہوار پر


متعلقہ خبریں