ایف بی آر نے سندھ میں 13200 مہنگی گاڑیاں رکھنے والوں کا سُراغ لگا لیا


کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا شکنجہ سخت ہوگیا ہے، مہنگی اورقیمتی گاڑیاں رکھنےوالےاب نہیں بچ سکیں گے۔ شاہانہ زندگی گزارنے اورٹیکس نہ  دینے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

ایف بی آرنے سندھ میں 13200 کے قریب مہنگی گاڑیاں رکھنے والے افراد  کی مکمل تفصیلات اکھٹی کرلیں، بغیر ٹیکس ادا کئے لگژری گاڑیوں میں سفر کرنے والے ایف بی آر کی  نظروں میں آگئے ہی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ 9230 ویگو گاڑیاں،1605 لینڈ کروزر،1970 پراڈو اور45اوڈی،مرسڈیز 272 اور71 بی ایم ڈبلیو رکھنے والوں کا سُراغ لگا لیا گیاہے۔

ایف بی آرکی جانب سےاثاثےظاہرکرنے کی اسکیم کے تحت مہنگی گاڑی رکھنے والوں کو  30 جون تک کے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں ۔

مہنگی گاڑی رکھنے والے افراد کو جاری کیے نوٹسز میں  واضح کردیا گیا ہےکہ اگر بےنامی اثاثے کے نام پر ایمسنٹی نہیں لی تو یکم جولائی سے سخت کارروائی ہوگی اورگاڑیاں ضبط ہونےکےساتھ جرمانےبھی کیےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

ایمنسٹی اسکیم چور اور ڈاکوؤں کے لیے لائی گئی، بلاول بھٹو

ایف بی آر حکام کے مطابق اپنے اثاثوں میں گاڑیاں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف بے نامی ایکٹ کے تحت قید کی سزا اور اثاثے بھی ضبط کئے جاسکیں گے۔


متعلقہ خبریں