او ٹو نوز فلٹر، فضائی آلودگی سے رکھے محفوظ


لندن: سائنس سائنس دانوں نے ایک ایسا فلٹر تیار کرلیا ہے جس کے ذریعے فضائی آلودگی سے محفوظ رہنا ممکن ہوسکے گا۔

امریکی ماہرین نے ایک کم خرچ اور انتہائی مؤثر فلٹر بنایا ہے جس کی قیمت صرف 10 ڈالر یا 1400 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔

’او ٹو نوز فلٹر‘ ربڑ کے نرم پیڈز کی طرح ہے جو ناک کے اندرون حصے میں لگایا جاتا ہےاور باہر سے دکھائی نہیں دیتا ۔اس آلے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آلودگی کے مضر اثرات کو پھیپھڑوں تک جانے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ دھویں اور فضا میں جمع ذرات، الرجی کی وجہ بننے والی گردوغبار کی 90 فیصد مقدار کو بھی یہ ناک کے اندر جانے نہیں دیتا۔ یہاں تک کہ اس سے بیکٹریا بھی نہیں گزرسکتے ۔

فلٹر برق سکونی (الیکٹرو اسٹیٹک) انداز میں کام کرتا ہے جسے مسلسل 12 گھنٹے تک پہنا جاسکتا ہے۔ یہ فلٹر 12 گھنٹے کے بعد ناکارہ ہوجاتا ہے اور اسی وجہ سے ایک پیکٹ میں دس فلٹر آتے ہیں۔

فضائی آلودگی کے باعث پوری دنیا میں ہرسال 90 لاکھ افراد  قبل از وقت موت کے منہ میں جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں