ٹوئٹر پر ’پازیٹو پاکستان‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا


میڈیا کا کام آگاہی دینا ہے۔ کسی بھی ملک کے معاشرے میں اچھےاور برے واقعات رونما ہورہے ہوتے ہیں، معاشرے کے فرسودہ نظام کو دکھا کر جہاں عام لوگوں میں ہیجان پیدا کیا جاتا ہے وہیں یہ میڈیا اسی معاشرے کے مثبت پہلو کو اجاگر کر کے لوگوں میں نیا جوش و ولولہ اور کچھ اچھا کرنے کا عزم بھی پیدا کر سکتا ہے۔

اسی ضمن میں سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ٹوئٹر پر مثبت پاکستان (#PositivePakistan) کے نام سے ٹرینڈ بنا یا گیا ہے جو دن بھر پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ رہا ہے،اس ٹرینڈ کا آغاز ڈی جی آئی ایس پی آر نے شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر پاکستانی بھی اپنے ملک کے مثبت پہلو اجاگر کتے نظر آرہے ہیں ۔

ایک محب وطن پاکستانی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ اپنے وطن پر جان قربان کر دینے کی فہرست میں پاکستانی عوام دوسرے نمبر موجود ہے،جذبہ قربانی اور جذبہ ایثار کی مثالیں ہماری تاریخ میں بھر ی پڑی ہیں،

پاکستانی دنیا بھر میں چوتھے ذہین ترین لوگ مانے جاتے ہی۔

پاکستان کے مغربی علاقے ہوں یا میدانی،صحرائی علاقے ہوں یا پہاڑیاں۔۔۔ دنیا بھر کے سیاح اس کی خوبصورتی کے معترف ہیں۔

سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب کو ہی دکھ لیں ،دنیا بھر کے سیاح پاکستانی کی خوبصورتی اور لوگوں کی مہمان نوازی کے گن گاتے نظر آتے ہیں۔

پاکستان کو ایسا سازگار ماحول دینے کے لیے ہماری افواج اور سیکیورٹی اداروں نے بہت قربانیاں دی ہیں، اب ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کو دنیا کے سامنے ایسا پیش کریں کہ ہر کوئی یہاں آنا پسند کرے۔


متعلقہ خبریں