چوہوں نے گاڑی چلانا سیکھ لی

چوہوں نے گاڑی چلانا سیکھ لی

فائل فوٹو


سائنسدانوں نے 17 چوہوں کو ڈرائیونگ سکھانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس مقصد یہ جاننا تھا کہ نیا ہنر سیکھنے سے دماغی تناؤ میں کمی اور صلاحیتوں میں کس طرح اضافہ ہوتا ہے۔

جن چوہوں کو ڈرائیونگ سکھائی گئی ان میں 6 مادہ اور 11 نر شامل تھے۔ اس تجربے کے لیے بجلی سے چلنے والی ایک چھوٹی سے  خود کار گاڑی تخلیق کی گئی اور چوہوں کا کام صرف اسٹیرنگ سنبھالنا تھا۔

تجربے کے دوران سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا کہ اگر چوہوں کو ان کی پسندیدہ خوراک دی جائے تو وہ ڈرائیونگ سیکھنے میں زیادہ دلچسپی  دکھاتے ہیں۔

تجرباتی ٹیم نے چوہوں کو خود کار گاڑی میں بٹھایا اور لیبارٹری میں مختصر فاصلوں پر ان کی پسندیدہ خوراک رکھی گئی تھی۔

سائنس دانوں نے ڈرائیونگ سیکھنے والے چوہوں میں دو مخصوص ہارمونز جن کا تعلق دماغی تناو سے تھا، کا بغور مطالعہ کیا۔

مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی کہ گاڑی چلانے کے بعد چوہے زیادہ پر سکون تھے اور دماغی تناو کم کرنے والے ہارمونز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔

ورجینیا کی ریچمونڈ یونیورسٹی میں تجرباتی ٹیم کی سربراہی کرنے والی خاتون سائنسدان کیلی لیمبرٹ نے کہا کہ اگر چوہوں کو مزید مشکل کام سکھائے جائیں تو زیادہ مفید معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔

ان کی ٹیم مزید تجربات کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ چوہوں نے گاڑی چلانا کیسے سیکھی اور اس عمل میں دماغ کے کون کون سے حصے شامل تھے۔

 


متعلقہ خبریں